پاکستانی ڈرامے عوام میں مقبول‘ عدنان صدیقی کا اعتراف

adnan siddiqui Showbiz 25

کراچی: معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہیں اور یہ عوام میں مضبوط جگہ بنا چکے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ہمیشہ ہی سے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن درمیان میں کچھ عرصے کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی گھروں کے اندر تک رسائی پالی تھی لیکن اب موجودہ دور میں حالات بہت تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی چینلز سے پیش کیے جانے والے ڈراموں کی کہانیاں اور فنکاروں کی پرفارمنس بہت عمدہ ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے ایک بات کی بڑی خوشی ہے کہ پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی طرف آ رہے ہیں جو ڈرامہ انڈسٹری کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں