اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، فضل الرحمن کے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کے اعلان کے بعد سب سے پہلا مطالبہ سامنے آگیا ہے، مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے ریڈزون میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کی جگہ کا جائزہ لیا اور سب سے پہلا مطالبہ یہ کیاکہ مولویوں کےلئے طہارت خانے بنائیں جائیں، یاد رہے اسلام آبا دمیں دفعہ 144نافذ ہے ، کسی بھی سیاسی جماعت کو احتجاج، دھرنا، جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ریڈ زون کی سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے اس کے باوجود فضل الرحمن کے کارکنوں کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت بھی مل گئی ، مولویوں نے فوری طور پر سب سے پہلے سپریم کورٹ کے اردگرد طہارت خانے بنانے کی ڈیمانڈ کی ہے۔
فضل دھرنا، سپریم کورٹ ۔۔مولویوں کے طہارت خانے
