سپریم کورٹ کی حکم عدولی، واضح احکامات کے باوجود پنجاب انتخابات نہ ہو سکے

SC-election-commission-case 104

اسلام آباد:پنجاب اسمبلی کے انتخابات سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اج اپنے مقررہ وقت پر نہ ہو سکے،الیکشن کمیشن پنجاب کے الیکشن 14 مئی کو جاری شیڈول مطابق کروانے کے عملی اقدامات نہ کروا سکا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات میں تعاون نہ کرنے والے کسی بھی ادارے کو توہین الیکش کمیشن کا نوٹس تک جاری نہ کر سکا اطلاعات کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے فراہم کئے گئے فنڈز کو الیکشن کمیشن نے انتخابات کی بجائے دوسری مد میں خرچ کر لیا۔الیکشن کمیشن بیلٹ پپیرز کے لیے واٹر مارک کاغذ کی خریداری پہلے سے ہی کر چکا ہےالیکشن کمیشن بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا کام کیلئے پرنٹنگ پریس کو آرڈر بھی جاری نہ کر سکا۔ پریٹنگ کارپویشن کو بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی لاگت کام کی ادائیگی کے بعد ادا کی جاتی ہے ،سپریم کورٹ کی جانب سے 4 اپریل کو پنجاب کے الیکشن 14 مئی کو کروانے کے احکامات جاری کیے گیے تھےالیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں 14 مئی کے الیکشن پر نظر ثانی کی درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں