کراچی : جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے رہنما مولانا راشد سومرو وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں۔ ہم پرامن ہے، املاک اور سپریم کورٹ کی دیواریں بھی محفوظ ہوگی۔ پیر سے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے زیراہتمام دھرنے کیلئے روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ہم اسلام آباد جارہے ہیں۔ دھرنے میں سندھ سے ایک لاکھ زائد کارکنان سندھ سے شرکت کریں گے۔ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں، وہ شخص جس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا وہ آزاد ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرامن احتجاج کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی رینجرز سب ہی ہمارا ہے ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچ سکتے، دیگر جماعتوں نے بھی اپنے طریقے سے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ بلاول بھٹو کے شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
جمعیت علما اسلام کا اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹانے کا مطالبہ
