لاہور ،لڈوگیم پر جھگڑا،دوست نے دوست کی جان لے کر خودکشی کرلی

Ludo sucide 41

لاہور : لاہور میں دوست نے دوست کی جان لے لی۔ لڈو کھیلنے کے دوران لڑائی ہوئی تو شہزاد نے طیش میں آکر پہلے صدیق کو گولی ماری اور پھر خود بھی موت کو گلے لگالیا۔ لرزہ خیز واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔ آن لائن لڈو گیم سے شروع ہونے والی لڑائی نے دو دوستوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ افسوسناک واقعہ سبزہ زار کے علاقے میں پیش آیا۔ لڈو گیم کھیلنے پر لڑائی ہوئی جس کے باعث طیش میں آکر شہزاد نے پہلے دوست صدیق کی جان لی پھر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم شہزاد کو روکنے کی کوشش کی مگر اس نے روکنے والوں پر بھی فائرنگ کر دی۔ جس کے باعث معمر دکاندار امیر علی زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں