پریانکا چوپڑا کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی میں شرکت کیلئے دہلی پہنچ گئیں

priyanka chopra showbiz1 50

ممبئی :بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی آج ہونے والی منگنی میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریباً 150 نے افراد شرکت کی جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کل صبح دہلی ائرپورٹ پر نظر آئیں، خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اکیلی دہلی پہنچیں، ان کی بیٹی مالتی اور شوہر نک جونس ان کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔ خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی گزشتہ روز دہلی میں ہوئی تاہم اس حوالے سے ان دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں