مسلم لیگ (ن)کا ایک بار پھر سپریم کورٹ پر چڑھائی کافیصلہ

n-league-in-punjab 76

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز اور اہم رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے شرکا کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں