ممبئی :بھارتی ماڈل عرفی جاوید کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ۔ عرفی اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے مشہور ہیں ، اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔ ماڈل و اداکارہ نے ایسا لباس پہنا ہوا ہے جس میں ایک دھاتی جنگلہ بھی لباس میں جڑا ہے ۔ وہ چائے کا کپ تھامے اسے پینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن دھاتی جنگلے کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہیں ۔ عرفی گردن کو ایک مخصوص زاویے پر گھما کے چائے نوش کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ناکام رہتی اور کہتی ہیں کہ میری گردن میں درد ہوگیا ۔
عرفی جاوید کی انوکھا لباس پہن کر چائے پینے کی ناکام کوشش
