آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جیمی فاکس ہسپتال سے ڈسچارج

Jamei 31

لاس اینجلس :آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جیمی فاکس کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ اداکار کی بیٹی نے بتایا کہ کچھ ہفتے ہسپتال میں رہنے کے بعد ان کے والد کو گزشتہ روز ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اداکار کی بیٹی نے 12 اپریل کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے والد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی وجہ بیان نہیں کی تھی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کا امریکی شہر اٹلانٹا کے ہسپتال میں علاج جاری تھا جہاں وہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں