بگ باس او ٹی ٹی 2 میں کرن جوہر کی جگہ سلمان خان میزبان ہوں گے

salman-khan-actor 19

ممبئی :بگ باس او ٹی ٹی 2 میں کرن جوہر کی جگہ سلمان خان میزبان ہوں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بگ باس میں سلمان خان کرن جوہر کی جگہ میزبانی کے فراءض سرانجام دیں گے ۔ رواں برس کے اوائل میں سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی بھی میزبانی کی تھی ۔ 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے بگ باس سیزن 1 میں کرن جوہر میزبان تھے ۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 اس ماہ کے آخر میں نشر ہوگا اور تین ماہ تک جاری رہے گا ۔ خیال رہے کہ سلمان خان 2010 سے بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں