جنوبی وزیرستان لوئرکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio Pakistan 44

اسلام آباد : جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔ وائرس جینیاتی طورپر ستمبر 2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت رکھتا ہے۔ رواں برس 6 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین خطرے کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ وائرس کی شناخت پاکستان کے موثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں