عمران خان نکاح کی درخواست ناقابل سماعت قرار، بڑا حکم آگیا

PTI-Imran-khan-zaman 134

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کیخلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قراردے دیا، سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، رضوان عباسی نے عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ںکاح کیوں کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان اور بشری بی بی اسلام آباد کی حدود میں رہتے رہے، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کیلئے لے جایا گیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا فروری 2018 میں دوبارہ نکاح اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے شادی ختم ہونے کے بعد بشری بی بی سے نکاح کیا تھا۔ درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سیشن عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں