سپریم کورٹ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے آج ڈھائی بجے سیکورٹی ایشو پر ہنگامی اجلاس بلا لیا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، اے آئی جی اپیشل برانچ اسلام آباد کو طلب کر لیا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی آپریشن ایس ایس پی آپریشن کو بھی طلب کر لیا،اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے طلب کیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق انتظامیہ کے افسران کو طلب کیا، سپریم کورٹ میں پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے،پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے
ممکنہ حکومتی دھرنا، سپریم کورٹ نے کس کس کو طلب کر لیا؟
