پرائیویٹ حج بھی عوام کی دسترس سے باہر، 34 لاکھ روپے سے بھی مہنگا ہونے کا امکان

Hajj-News 189

اسلام آباد:پرائیویٹ حج بھی عوام کی دسترس سے باہر، 34 لاکھ روپے سے بھی مہنگا ہونے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ حج بھی عوام کی دسترس سے باہر، 34 لاکھ روپے سے بھی مہنگا ہونے کا امکا ن ہے پرائیویٹ حج آپریٹرز کا سب سے سستا پیکج گیارہ لاکھ 80 ہزار روپے ہے،پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد درانی نے کہا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے 12 پیکج مقرر کر دیے پرائیویٹ حج آپریٹرز کا سب سے سستا پیکج گیارہ لاکھ 80 ہزار روپے ہے. پرائیویٹ حج کے لئے سب سے مہنگے پیکج کی حد سوا تین ملین سے زائد مقرر کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ طے شدہ سہولیات سے زائد کے خواہش مند عازم حج کو رقم بھی زائد ادا کرنی ہوگی۔ پرائیویٹ حج کرنے والے بعض عازمین حج آخری دنوں میں سعودی عرب جاتے ہیں۔ حج سے چند روز قبل ہوٹل مہنگے ہوتے ہیں۔فور اور فائیو اسٹار ہوٹل مزید مہنگے ہو جاتے ہیں کوئی عازم حج فائیو اسٹار ہوٹل میں اکیلا ٹھہرنا چاہے تو حج آپریٹر کو 34 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ آپریٹرز کے ذریعے پرائیویٹ حج کی مانیٹرنگ کے لئے جامع حکمت عملی طے کرلی ہے۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ پرائیویٹ حج کی نگرانی کریں گے تاکہ وعدہ کی گئی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور وعدے کے مطابق سہولیات فراہم کرنے والے پرائیویٹ کو سزائیں دی جائیں گی۔س سزاں کے تعین کا وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طریقہ کار طے کر رکھاہے رواں برس حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے۔ حج کوٹہ کا نصف نجی حج سکیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں