آئین پاکستان عوام کے حق کی بات کرتا ہے ، ڈاکٹر شہزاد وسیم

senator-shahzad-waseem 49

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو ار سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کے ووٹ کے حق کا مقدمہ ہے ، آئین پاکستان عوام کے حق کی بات کرتا ہے ، جس کو یہ حکومت روند رہی ہے ، حکومت کو خوف ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کو فتح حاصل ہوگی ، اور ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا ، سپریم کو باہر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو ار سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور عوام سب سے خاص ہوتی ہے ، سیاسی مفاد ا س کے بعد آتا ہے ، پاکستان ایساملک ہے جو کہ فیڈریشن ہے جس میں مختلف قومیت ہے ، دستور پاکستان نے فیڈریشن کو اکٹھا رکھا ہے ، اپنے مفاد کے لئے موجودہ حکومت کی کوشش ہے سب سے مقبول جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جائے چاہے آئین کو ہی پامالی کیوں نہ کیا جائے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے لئے بائینڈنگ ہے ابھی وقت ہے کہ ملک ریاست کے مفاد کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ، جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہا ں معاشی استحکام نہیں ہوتا ، تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ اپنے سیاسی مفاد کو ایک طرف رکھ کر قومی مفادات کو اپنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں