عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی،پرویز الٰہی

pervaiz-elahi-pml-q-1 56

لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ہے،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالوحید سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعلی پرویزالہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے بجائے عدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے، لیکن فتح آئین اورعوام کی ہوگی، چیف جسٹس سرخرو ہوں گے اور نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے،پرویزالہینے کہا کہ سووموٹو اور بنچوں کی بحث ثانوی ہے، اصل مسئلہ 90روز میں الیکشن ہیں، 90روزمیں الیکشن پر سپریم کورٹ کے ججزمیں کوئی اختلاف نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں