اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے اور کوئی یہ کہے کہ میں نہیں مانتا۔، بائیکاٹ، حکومت کے نہ ماننے کی بات آئین کے لیے اجنبی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہیں مانیگا تو جس طرح دو وزیراعظم پہلے گھر گئے تیسرا آج کل میں چلاجائے گا، فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل فاروق ایچ نائیک حکومت کی جانب سے پیش ہوئے اور حکومتی نمائندوں نے بھی کہا ہم پیش ہو رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کہا اعلامیہ جو جاری ہوا اسے پڑھ لیتے ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی جس پر چیف جسٹس نے پوچھا فل کورٹ بنائیں یا مقدمہ نہ سنیں آپ کہنا کیا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے یہ بھی پوچھا کہ مقدمے پر حکومت کا موقف کیا ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کو حکومت نے پھنسا دیا ہے۔
اٹارنی جنرل کو حکومت نے پھنسا دیا ،کوئی سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے ایسا ممکن نہیں، فواد چوہدری
