اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت جاری ہے، وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کے دوران مختلف شہروں سے وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچی ، وکلا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔دوسری جانب سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سپریم کورٹ داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی ۔ سپریم کورٹ میں وکلا، صحافیوں اور جن کے مقدمات تھے انہی کو اجازت دی گئی ۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے انتہائی سخت چیکنگ کے باعث کچھ علاقوں کے وکلا سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے۔
الیکشن التوا کیس :وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ پہنچی
