پنجاب کے پی انتخابات معاملہ، سپریم کورٹ میں اہم سماعت کچھ دیر میں

supreme-court-of-pakistan faisal wavda 129

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواست پر سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے ہوگی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گاچوتھی سماعت پر جسٹس امین الدین خان اور پانچوں سماعت پر جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کی تھی ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل کی معذرت کے بعد دو بار بنچ ٹوٹا چکا ہے ،گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی تھی ،مقدمے میں پی ٹی آئی وکیل علی ظفر اور الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں،اٹارنی جنرل ، نگران حکومت پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے وکلاء دلائل دیں گے،پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے درخواست میں فریق بننے اور فل کورٹ کی استدعا کر رکھی ہے،عدالت نے انتخابات میں سیکورٹی معاملات پر سیکرٹری دفاع اور فنڈز پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے پیر کے دن اہم خوشخبری سنانے کا بھی عندیہ دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں