این اے 108 ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف نے فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

Farrukh-Habib-PTI 84

فیصل آباد:فیصل آباد کے حلقہ این اے 108میں 30اپریل کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ ن لیگ میدان سے غائب‘ لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل پارٹی قیادت کی طرف سے واضح گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے تذبذب کا شکار آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کے خلاف تعمیرات کاموں سمیت مختلف محکموں سے مبینہ طور کروڑوں کمیشن وصول کرنے ا ینٹی کرپشن نے طلب کررکھا ہے جبکہ مختلف مقدمات میں مقامی عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتار ی بھی حاصل کررکھی ہے ،اور اس فرخ حبیب کا تحریک انصاف کے مرکزی اور تحریک کے قریب ساتھیوں میںہوتاہے جس پر فیصل آباد کے حلقہ این اے 108میں ہونے والے 30اپریل کو ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے میاں فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا اس سے قبل اس حلقہ میں ہونے وا لے حالیہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کو شکست دی تھی جس کے بعد عمران خان نے اس حلقہ این اے 108سمیت قومی اسمبلی کی 7نشستوں سے استعفی دے دیا تھا جبکہ ن لیگ کی طرف سے چوہدری عابد شیر علی کی بجائے سابقہ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کاغذات جمع کروائے۔ اب اس حلقہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے تحریک انصاف کے امیدوار میاں فرخ حبیب کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ن لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل مسلسل خاموش ہیں۔ وہ پارٹی قیادت کی طرف سے گائیڈ لائن ملنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں