حکومتی عدم توجہ، ریلوے پنشنرز مالی مشکلات کا شکار

Pakistan-railway 51

راولپنڈی :وزارتِ خزانہ پاکستان کی جانب سے فنڈ کی بروقت ادائیگی کے احکامات نہ ملنے کے سبب پاکستان ریلوے کے ایک لاکھ پینتیس ہزار پینشنرز ماہ مارچ کی پینشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مشکلات کا شکار ہیں,آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنشنرز کی مالی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے پنشن ریلیز کی جائے۔ آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر یحی جان نے محکمہ ریلوے کے پینشنرز کی پینشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے سبب اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ وزارت ریلوے کو اپنے ریٹائرڈ پینشنرز کو پیشن کی ادائیگی کے سلسلیمیں ہرماہ وزارت خزانہ کادروازہ کھٹ کھٹا نا پڑتا ہے ۔ پاکستان ریلوے کے اعلی حکام کی بڑی تگ ودو کے بعد کہیں بڑی مشکلات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پینشن کی ادائیگی کے لیئے فنڈ میسر آتے ہیں,انہوں نے بتایا کہ پینشنرز کو ان حالات کا سامنا کرتے ہوئیایک سال کا عرصہ بیت چلا ہیکہ پاکستان ریلوے کے ضعیف العمر پینشرز ،بیواں اور یتیم بچوں کو پینشن کی ادائیگی کبھی بھی بروقت نہیں ہوپائی,وزارت خزانہ اورمحکمہ اے جی پی آر کوآج تک یہ ادراک نہیں ہوپایا کہ پینشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے سبب ان ضعیف العمر پینشنرز بیواں اور یتیم بچوں کو معاشی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ معاشریمیں کس قدرشرمندگی، خفت اور پشیمانی برداشت کرنا پڑ رہی ہے,آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پینشنرز کی ان مشکلات کو وزارت خزانہ ،وزارت ریلویزکے ساتھ ساتھ ہر فورم پر اٹھانے کے باوجود آج تک کوئی خاطرخواہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں, پینشن ان پینشنرز کا بنیادی اور قانونی حق ہے یہ کوئی بھیک ،خیرات یا احسان نہیں ,ان کی پینشن کی بروقت ادائیگی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے,انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سیاپیل کی کہ آل پاکستان ریلوے پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی ان موروضات پر وزیراعظم از خود نوٹس لیں, تاک ایک سال سے تاخیر شدہ مسئلے کا حل تلاش ہوسکے, جسطرح باقی تمام وفاقی محکموں کے پینشنرز کی پینشن وزارت خزانہ کی جانب سے ڈائریکٹ ان کے اکانٹ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے اسی طرح محکمہ ریلوے سے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بھی وزارت خزانہ کے توسط سے ان پینشنرز کے اکانٹ میں ڈائریکٹ منتقل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں