پاکستان میں پرچے کا ماحول بنا دیا گیا ہے ،فواد چوہدری

Fawad-Chudhary-PTI-Talk-out 62

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرچے کا ماحول بنا دیا گیا ہے ، عمران خان پر 40دہشتگردی کے مقدمات درج ہے جن میں سے 15مقدمات ایک دن میں کاٹے گئے ہیں میرے اوپر 7مقدمات درج ہے جن میں آج ایک مقدمے میں ضمانت کیلئے پیش ہوا ہوں ،تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پر زمان پارک کے باہر پریس کانفرنس کرنے کیس بنایا گیا جس میں آج عدالت سے ضمانت ملی ہے ، اگر ہم سڑک کنارے پریس کانفرنس کررہے ہیں تو ہم پر پرچہ کیوں ہوا؟ ریمنڈ ڈیوس 2بندے مار کر چلا اس کو ایک دن کی سزا بھی نہیں ہوسکی ، تحریک انصاف کو فسطائیت کا سامنا ہے ، ہم ان پرچوں سے گھبرانے والے نہیں ، اس وقت سب اہم مسئلہ ہمارے لاپتہ کارکنان ہے ہائی کے کورٹ کے چیف جسٹس کے لئے بڑی ناکامی ہے کہ ان کے حدود میں سے لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے ، اغواء کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے ، اظہر مشوانی اور مشاہد حسین کو اغواء کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں