سوئٹزر لینڈ ‘تیز ہوا کے باعث ٹرینیں الٹ گئیں، 15 افراد زخمی

switzerland-train-accident 63

برن:سوئٹزر لینڈ میں تیز ہوا کے باعث 2 ٹرینیں الٹ گئیں جس کے باعث 15 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز ہواوں کے باعث ٹرینیں الٹنے کا واقعہ سوئٹزرلینڈ کے درالحکومت برن میں پیش آیا جہاں ہوا کی رفتار 136 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ حادثے کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت کو روک لیا گیا۔ جس کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں انتہائی تیز رفتار ہوائیں چلنا شروع ہو گئی تھیں جس کے باعث شاہراہوں پر بھی کئی درخت اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں