سعودی عرب نے عیدالفطر کی نماز کا وقت مقرر کر دیا

Saudi-arabia-eid-ul-fitar 95

ریاض:سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی۔ سعودی وزیر نے تحریری طور پر سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کرنے کی تاکید جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ام القری کیلنڈر کی پابندی کی جائے۔ سعودی وزیر نے وزارت کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی نماز کے انتظامات پہلے سے کرلئے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال عیدالفطرکی نماز کا وقت سورج طلوع ہونے کے دس سے پندرہ منٹ بعد کا رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں