مفرور شخص کی چیف جسٹس کو دھمکیاں، معاشی صورتحال سنگین، ججز کےخلاف حکومتی کمپین، فواد چوہدری کی اہم پریس کانفرنس

Lahore-Fawad-Chaudhary-Talk 109

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، سپریم کورٹ نے نوے روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ، فیصلے کے بعد عدالت کے خلاف ایک باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے، ملک میں سیاسی بحران کے بعد آئینی بحران بھی پیدا کر دیا گیا، پاکستان کو انارکی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے، عوام سے درخواست ہے وہ ان معاملات کو دیکھیں، دنیا میں تیل کی قیمت 65ڈالر پر آچکی ہے لیکن تیل سستا نہیں کیا گیا، پاکستان میں خوراک پر ہنگاموں کی ابتدا ہو چکی ہے، خوراک کےلئے ہنگامے ملک کی معاشی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، ایک بھی غلط قدم خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتا ہے، اس سے قبل کبھی ملک میں ایسے واقعات نہیں دیکھے، گزشتہ دس روز میں 20افراد راشن کی لائن میں جاں بحق ہوئے، آج کور کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ ہوئی، اجلاس میں پاکستان کے حالات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، کور کمیٹی نے ایسے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ایک ادارے کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، اسی عدالت سے ہمارے خلاف بھی فیصلے آئے، شہباز حکومت اسی سوموٹو ججز کی وجہ سے قائم ہوئی ہے، آپ کی جرات کیسے ہوئی سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کرینگے، عوام سے درخواست ہے وہ ان معاملات کو دیکھیں، خوراک کےلئے ہنگامے ملک کی معاشی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، لندن بیٹھا مفرور شخص دھمکی لگا رہا ہے کہ اگر میری مرضی کے فیصلے نہ آئے تو پاکستان میں ڈالر پانچ سو کا کردوں گا، ہم نے سپریم کورٹ میں انڈرٹیکنگ دی ہے کہ ہم آئین کے اندر رہتے ہوئے تمام معاملات کا حل نکالیں گے تاہم تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہمارے کارکنوں کو اٹھایا جارہا ہے آئے روز ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، ایسے معاملات کو آگے بڑھانا مشکل ہے، جو اٹھ اٹھ کر عدلیہ کو للکار رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم قانون کی حکمرانی کےلئے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا کو پیمرا کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے بار بار فون آتا ہے، موجودہ حکمرانوں کو تو جیل میں‌ہونا چاہیے تھا، یہ اسی بنچ کے سوموٹو کی وجہ سے با ہر پھر رہے ہیں ورنہ شہباز حکومت کے تمام وزرا جیل میں‌ہونے تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں