موجودہ ملکی صورتحال، بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

International-Travel 70

اسلام آباد:پچھلے ہفتوں میں غیر معمولی رش اور پاسپورٹ درخواستوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایک ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی تھی کیونکہ پاسپورٹ کی درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عام طور پر ہم ایک ماہ میں پاسپورٹ کی تقریباً چار لاکھ درخواستیں وصول کرتے ہیں، جو پچھلے تین ماہ سے بڑھ کر تقریباً سات لاکھ ماہانہ ہو گئی ہے۔اپنے عروج پر تقریباً چھ لاکھ پاسپورٹ کا بیک لاگ تھا، تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے اور اضافی اوقات کار لگا کر اس بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ان کوششوں کی بدولت یہ ڈائریکٹوریٹ چھ لاکھ پاسپورٹ کے بیک لاگ کو 3 لاکھ سے کم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔انشاءاللہ انہی کوششوں اور جوش کے ساتھ ہم جلد ہی کم سے کم وقت میں تمام بیک لاگ ختم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ہم اس غیر معمولی اور غیر متوقع حالات کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں