ملالہ کی پاکستان ویمن لیگ میں دلچسپی، ایک ٹیم لینے کی خواہاں

Malala-Yousafzai 39

لندن: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ کے ساتھ جڑنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں دلچپسی ظاہر کی ہے اور اس کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بعد موجودہ بورڈ مینجمنٹ سے بھی کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ایک ٹیم لینا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے بورڈ سے ویمن لیگ کے تمام عمل کے حوالے سے معلومات لیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ٹیموں کے بڈنگ پراسیس میں شامل ہوں گی۔گزشتہ برس لاہور آمد کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے ویمن کرکٹرز سے خصوصی طور پر ملاقات بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں