نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے سیدھا جیل جائینگے، چوہدری پرویز الٰہی

ch-pervaiz-elahi 76

لاہور:تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،سابق اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے وہ سیدھا جیل جائیں گے، حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتے ہیں، آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں