کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے مزید 15ہزار این ایف آئی ایس کٹس تقسیم کرنے کا عمل مکمل کر لیا

King-Sulman-relief-News 67

اسلام آباد(مزمل حسین)سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش، اب تک 50ہزار متاثرین میں این ایف آئی ایس کٹس تقسیم کی جاچکی ہیں،کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے مزید 15ہزار این ایف آئی ایس کٹس تقسیم کرنے کا عمل مکمل کر لیا، کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پورے پاکستان میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں NFI کٹس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کی کٹس پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیں جس کے ساتھ تقسیم شده کٹس کی مجموعی تعداد 50ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس ریلیف پیکیج 3لاکھ 50ہزار افراد مستفید ہوئے، ہر NFIs کٹ میں 2 کمبل، پلاسٹک میٹ کے ساتھ ایک شیلٹر کٹ، جیری کین کے ساتھ کچن سیٹ اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔ یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں