پیوٹن ترکیہ میں جوہری پلانٹ کا افتتاح کر سکتے ہیں، رجب طیب اردوان

rajab-tayyab-erdogan-and-pu 51

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہیکہ ملک میں آ ئندہ ماہ جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے ۔ اور اس کے لئے ولادیمیر پیوٹن کے دور ے کا بھی امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔ اور اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔ واضع رہے ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں