سینیٹ اجلاس، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے متعلق قانون سازی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

Senate meeting about senator Saif ullah khan niazi 52

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق قانون سازی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کر لیا،حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی سے متعلق سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے طلب کر لیا گیا، اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اعلی عدلیہ کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق حکومتی قانون سازی پر حکمت عملی طے کی جائے گی، سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں