سپریم کورٹ اختیارات سے متعلق قومی اسمبلی بل کو سراہتے ہیں، پاکستان بار کونسل

Pakistan-Bar-council-news 71

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے اختیارات کے حوالے سے قانون سازی کو قابل تحسین قرار دے دیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کے استعمال سے متعلق قومی اسمبلی بل کو سراہتے ہیں، آرٹیکل 184(3) کے تحت سوموٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے متاثرہ فریق کو اپیل کا حق ملنا چاہیے، پاکستان بار کونسل با رہا مطالبہ کرتی رہی ہے سوموٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے معیار مرتب کیے جائیں۔پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 184(3) کے تحت مقدمات میں اپیل کا حق دستیاب ہو گا، مجوزہ مسودہ 19 مئی 2022 کو پاکستان بار کونسل کے وفد نے وزیر اعظم کے حوالے کیا تھا، سپریم کورٹ کے اختیارات پر اصلاحات وکلا کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں