شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی دوست نہیں، وینا ملک

Veeena-Malik 40

لاہور :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا انڈسٹری میں کوئی بھی دوست نہیں ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے کیونکہ وہ کافی انٹروورٹ اور شرمیلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری یا بھارتی میڈیا انڈسٹری میں مشہور شخصیات کے ساتھ بے پناہ کام کرنے کے باوجود کبھی کسی کے ساتھ دوستی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی دوست بنانے کی ضرورت اس لئے بھی پیش نہیں آئی کیونکہ ان کا خاندان بھی بڑا ہے۔ انہیں اپنے والدین، بہن اور بھائیوں سے بات کرنے کے بعد وقت ہی نہیں رہتا کہ کسی اور سے دوستی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں