اسلام آباد جرائم کی آماجگاہ،دوسالوں میں ریکارڈ اضافہ

Islamabad-police-n 45

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں گذشتہ دو سال میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ پیش کی گئی۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دو سال کے دوران 2412جرائم رپورٹ ہوئے جن میں 310 قتل کے واقعات تھے جبکہ 504 اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد سے1500افراد اغوا جبکہ ڈکیتی کے 103 واقعات رپورٹ ہوئے۔بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق گذ شتہ دو سال کے دوران بچوں سے زیادتی پر 148مقدمات درج ہوئے، بچوں سے زیادتی کے 131مقدمات پر چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کہتی ہے کہ اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی میں ملوث 172 افراد کو گرفتار کیا گیا، گذشتہ دو سال کے دوران 96بچے اور52بچیاں زیادتی کانشانہ بنے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں