یواے ای میں غلط پارکنگ پر 500درہم جرمانہ ہوگا

UAE-wrong-parking 41

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500درہم جرمانہ ہوگا،عرب میڈیا کیمطابق دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کورمضان کے دوران مثبت طرزعمل اپنانے کی ہدایات کی ہیں،ٹریفک پولیس نے شہریوں کوٹریفک کے نظام میں خلل نہ پیدا کرنے،پارکنگ کے داخلی راستے بند کرنے سے گریزکی ہدایت کی ہے،ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے،ٹریفک اہلکارسمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کے حوالے سے قانونی کارروائی کریں گے، پولیس حکام کے مطابق فرض نمازوں خصوصا تراویح کیموقع پرمساجد کے اطراف ٹریفک رش زیادہ ہوتا ہے،نمازی فٹ پاتھ اورگاڑیوں کے آگے پیچھے بھی پارکنگ کردیتے ہیں جس سے پہلے سے پارک گاڑیوں کے مالکان کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے،ٹریفک نظام کی بہتری اورنمازیوں کی آسانی کیلئے متحدہ عرب امارات نے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں