کیف :یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب روس یوکرین جنگ دوسرے سال میں داخل جاری ہے،ولادی میر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک چینی صدر کے دورے کا منتظر ہے جس کے دوران ملک میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے ناقابل قبول سمجھوتے نہیں کرے گا اور یقین ظاہر کیا کہ بآلاخر ہم کامیاب ہوں گے،زیلنسکی نے کہا کہ میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے سے میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
ولادی میرزیلنسکی کی چینی صدر کو یوکرین دورے کی دعوت
