عدلیہ پر حکومتی دبائو، عمران خان کا قوم سے اہم خطاب

Imran-khan-start-election-compaing 184

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نیت پر شک ہے، عدلیہ پر دبائو ڈالنے کےلئے بل کو جلدبازی میں پیش کیا گیا، یہ لوگ بھی عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، شہباز شریف نے جلدبازی میں فیصلہ کیا اور بل پیش کیا، ہم بھی چاہتے ہیں عدالتوں میں ریفارمز ہوں ، شہباز شریف تو فون پر بینظیر کےخلاف فیصلے لکھواتا تھا، شہباز شریف نے ایف آئی اے میں اپنے آدمی لگا کر کیس ختم کرائے، انہوں نے تمام اداروں میں اپنے لوگ بیٹھائے، انسانی حقوق کی ایسی خلاف ورزیاں ماضی میں نہیں دیکھیں، 25مئی سے حکومت نے تشدد شروع کیا جو بڑھتا ہی گیا، شہریوں پر ہر قسم کا تشدد کیا، بے گناہوں کو جیلوں میں رکھا، قوم دیکھ رہی ہے الیکشن سے فرار کےلئے عدلیہ پر دبائو ڈالا جارہا ہے، سیاسی ورکرز کےساتھ انگریز دور میں بھی ایسا ظلم نہیں ہوا، جو پارٹی الیکشن چاہتی ہے وہ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی، جو لوگ الیکشن سے بھاگتے ہیں وہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں، ہم پر چور مسلط کئے ان کوماننے کےلئے بدترین تشدد کیا گیا، وزیرداخلہ بدمعاش شخص کو لگا دیا گیا جو ٹی وی پر بیٹھ کر دھمکیاں دے رہا ہے، ملک میں جو ہو رہا ہے الیکشن چاہنے والی پارٹی ایسا نہیں چاہے گی۔وزیرداخلہ کو پتا ہی نہیں کہ اسکا انٹرویو دنیا دیکھ رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں