مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہوں، ریحان احمد

Rehman-Ahmed-English 45

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر ریحان علی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں کیپ حاصل کرنے والے کم عمر ترین انگلش کرکٹر بنے ہیں، یاد رہے کہ ریحان احمد نے 18 سال 128 دن کی عمر میں گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس انہوں نے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی پاکستان کیخلاف پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کردیا تھا، اس کے تین ماہ کے بعد ریحان احمد کو مارچ میں پہلے ون ڈے کیپ اور ایک ہفتے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیپ دیدی گئی تھی، ریحان احمد نے دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں انگلینڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں کھیلوں گا، ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں ڈیبیو کرتے ہوئے میں نے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لیں تو میرا خواب پورا ہو گیا، ان کا کہنا تھا کہ میں مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں