ڈبلن:جاری یورو 2024 کوالیفائنگ رائونڈ میں فرانس کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ایک صفر سے شکست دیدی، ڈبلن میں کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تاہم پہلے ہاف کے دوران فرانسیسی فارورڈ لائن نے گول کرنے کے کچھ مواقع ضائع بھی کئے تاہم میچ کے 50 ویں منٹ میں فرانس کی جانب سے بینجمن پاورڈ نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو فائنل وسل تک برقرار رہی۔
یورو 2024 کوالیفائرز، فرانس نے آئرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دیدی
