کراچی کے شہریوں کےلئے بری خبر، بجلی میں بڑا اضافہ متوقع

electricity-in-pakistan-news 49

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی 6روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی،نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3اپریل کو سماعت کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی،ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1روپے 55پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی،اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023کے دوران کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں