جوہری اسلحے کے بارے میں بڑھتا ہوا تناو تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

United-Nation 41

نیو یارک:اقوام متحدہ نے روس کے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے کے بارے میںکہا ہے کہ تمام فریق ممالک کا جوہری عدم پھیلاو کے سمجھوتے این پی ٹی پر عمل کرنا ضروری ہے،اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری اسلحے کے بارے میں بڑھتا ہوا تناو تشویشناک ہے، جوہری خطرات محسوس کئے جا رہے ہیں لہذا ہر طرح کے تناو میں اضافے کا سبب بن سکنے والے اقدامات سے پرہیز کیا جانا چاہیے،دوجارک نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو جوہری عدم پھیلاو سمجھوتے ’’این پی ٹی‘‘پر عمل کرنا اور سمجھوتے کی عائد کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے،یوکرین کی طرف سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی طلب کے بارے میں دوجارک نے کہا ہے کہ اجلاس رواں ہفتے میں منعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں