اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے اعلی عدلیہ سے متعلق مجوزہ ترمیمی مسودہ منظور کرلیا مسودہ کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورکر لیا، از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینئر ججز کرینگے، تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی از خود نوٹس کا فیصلہ کرے گاجبکہ از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا، ازخود نوٹس کےخلاف تیس دن میں اپیل دائر ہوسکے گی،اپیل کو دو ہفتوں میں لگایا جائےگا، چیف جسٹس کا بنچ بنانے کا اختیار محدود ہوگا،بل آج ہی قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا، کمیٹی کی رپورٹ کل ایوان میں پیش ہوگی جبکہ وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 184 کا بھی جائزہ لیا گیا
عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش، حکومت نے اختیارات محدود کر دئیے
