کینیا میں جاری مظاہروں میں تین افراد ہلاک

Kenya-protest 59

نیروبی:کینیا میں گزشتہ ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے،مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت نیروبی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 3ہو گئی ہے،دوسری جانب کچھ مظاہرین نے سابق صدر اوہورو کینیاٹا کے فارم پر دھاوا بول دیا جنہوں نے اپوزیشن لیڈر رائلا اوڈنگا کی حمایت کی تھی،اوڈنگا کی قیادت میں ایزیمیو اتحاد گزشتہ ہفتے سڑکوں پر نکلتے ہوئے انتخابی نتائج اور زندگی کی قیمتوں پر اپنے اعتراضات کو پیش کیا تھا،مخالفین نے اعلان کیا کہ وہ ہر سوموار اور جمعرات کو اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں