وینس:اٹلی کے دارالحکومت وینس میں ایک شخص نے 3منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ اس شخص اور اس کے ساتھی کی شناخت اور تلاش کے لئے قانونی کارروائی کر رہے ہیں،وینس کے میئر لوئیگی بروگنارونے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جو شخص 3منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا رہا ہے اسے حماقت کا سرٹیفکیٹ دینا چاہیئے اور ساتھ ہی اس حرکت پر اسے خوب مارنا چاہیئے،وینس کے میئر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا صارفین چند لائکس اور توجہ کے لئے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں،انہوں نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت کرنے اور یہ جاننے میں ان کی مدد کریں کہ اس شخص نے رہائشی عمارت کی چھت تک رسائی کیسے حاصل کی،ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ غوطہ خور شخص اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جیسے ہی اس کی شناخت ہوگی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
اٹلی، چند لائیکس کیلئے ایک شخص نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی
