میکسیکو سٹی:شمالی امریکی ملک میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے 37افراد ہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ‘Ciudad Juarez’میں پیش آیا،حادثے میں 37افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 21 کے قریب زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،حکام کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں،مقامی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونے کے خواہش مند تھے۔
میکسیکو،امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے37افراد ہلاک
