جماعت اسلامی کا بھی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

Hafiz-naeem-ur-rehman-jammat 30

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے وزرا نے بلاول بھٹو کو جھوٹے خواب دکھائے، جعلی مینڈیٹ سے کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، منگل کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز)کو ڈیٹا تک رسائی دیکر مردم شماری میں ایک بار پھر دھاندلی کی راہ ہموار کردی گئی ہے،حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں شفافیت کے حوالے سے کیے گئے وعدے ایک بات پھر جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں، عملے کو بھی ٹیبلٹ میں مسائل کا سامنا رہا، سندھ حکومت کو خوش کرنے کے لیے اے سیز اور ڈی سیز کو ڈیٹا تک رسائی دی گئی،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کو ریڈ لائن سمجھتی ہے لیکن وزارتیں نہیں چھوڑ رہی، مردم شماری سے متعلق شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جارہی، یہ ڈنڈی مارنیکی کوشش ہے،میئر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزرا نے بلاول بھٹو کو جھوٹے خواب دکھائے، جعلی مینڈیٹ سے کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کرے، میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں