ایف آئی اے اظہر مشوانی سے متعلق لاعلم، عدالت کا کیا حکم آیا؟

Azhar-Mashwani-pti 69

راولپنڈی: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اظہر مشوانی کے لاپتہ ہونے سے متعلق پٹیشن میں ایف آئی اے کے جواب پر عدم اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے ایک بار پھرمعاملے کی جانچ پڑتال کر کے دوبارہ جواب جمع کروائے گزشتہ روز پٹیشن کی سماعت کے موقع پر لاہور پولیس نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے لاپتہ ہونے پر لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس موقع پر عدالت میں موجودایف آئی اے سائبر کرائم زون راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ اظہر مشوانی کے لاپتہ ہونے سے متعلق ایف آئی اے کو کوئی علم نہیں نہ ہی ہم نے یہ کاروائی کی ہے جبکہ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لاپتہ ہونے کے بعد اظہر مشوانی کی آخری لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کی آئی تھی عدالت نے جمعہ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ ایک بار پھر معاملہ کی جانچ کر کے دوبارہ جواب داخل کریں اظہر مشوانی کے والد نے عدالت میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ 19 مارچ کو اس کا بیٹا زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوا لیکن گھر پہنچنے کی بجائے راستے سے لاپتہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں