اسلام آباد:افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نوجوان کھلاڑیوں کے حق میںبول پڑے،محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے ،وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ مضبوط رہیں اور اس شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں ،کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے ۔
افغانستان سے شکست، محمد رضوان نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے
