گردوں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف راولپنڈی پولیس کی ایک ماہ کے دوران دوسری بڑی کارروائی

Dr-gurda 70

راولپنڈی:تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوندکاری کے گھناؤنے دھندے کے خلاف کاروائی میں ڈاکٹر اور نرس سمیت 4 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گردوں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف راولپنڈی پولیس کی ایک ماہ کے دوران یہ دوسری بڑی کاروائی ہے پولیس نے ٹیکسلا کے علاقے میں نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں مصروف ڈاکٹر فواد، لیڈی نرس ثوبیہ، پیرامیڈک سٹاف محمد حسنین اور محمد شریف کو موقع پر گرفتار کرلیا جب وہ غیرقانونی طور پرایک شخص کا گردہ نکال کردوسرے شخص کو لگا رہے تھے پولیس نے سرجری کے آلات اور پیوندکاری میں استعمال ہونے والا تمام سامان بھی قبضہ میں لینے کے ساتھ گردہ عطیہ کرنے اور وصول کرنے والے دونوں افراد کو بھی ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فواد گردوں کی خریدوفروخت اور پیوندکاری میں پہلے ہی ریکارڈ یافتہ ہییاد رہے کہ گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوندکاری کے خلاف راولپنڈی پولیس کی ایک ماہ میں دوسری کاروائی ہے قبل ازیں تھانہ مورگاہ پولیس نے 13 مارچ کو آسیہ جنرل ہسپتال (السید جنرل ہسپتال) میں چھاپہ مارکر 3 ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کو گرفتار کر کے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلاٹیشن اتھارٹی ’’پی ہوٹا(P-HOTA) کے ڈائریکٹر ویجلینس حسن اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ میں ہسپتال کے مالک ڈاکٹر زاہد بخاری اور ڈاکٹر توصیف بخاری کے علاوہ ڈاکٹرعابدلطیف، ڈاکٹر اطہر گیلانی سمیت 10 افراد کو نامزد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں