اسلام آباد پولیس کی بہادری، عمران خان کے ذاتی فوٹو گرافر سمیت 13ورکرزگرفتار

PTI-worker-arrest 58

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اقدامات انتہا کو پہنچ گئے، پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ آئے لوگوں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئیں، اب تک تحریک انصاف کے 13سے زائد لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ذاتی فوٹو گرافر بھی شامل ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی کو پولیس نے اٹھا لیا، نعمان کے ہمراہ دیگر تین کارکنان بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے وابستہ ہر نوجوان کو گرفتار کر کے دیکھ لیں آپ کی مقبولیت پھر بھی صفر ہی رہے گی،کسی کے دل سے آپ عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے،ان غیر قانونی اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے خلاف نفرت کو مزید ہوا دے رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں